امریکی شخص کی 36 گھنٹے تک گالف کھیل کر ریکارڈ بنانے کی کوشش

امریکی ریاست نیو یارک کے کیلیچی ایزیہی نے اتوار کی شام چھ بجے سے منگل کے روز تک مسلسل گالف کھیلی


ویب ڈیسک June 13, 2025

امریکا میں ایک شخص نے 36 گھنٹے تک مسلسل گالف کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

امریکی ریاست نیو یارک کے ایک جزیرے لانگ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کیلیچی ایزیہی اتوار کی شام چھ بجے ہنٹنگٹن کریسنٹ کلب میں 24 گھنٹے تک گالف کھیلنے کے غرض سے پہنچے جو کہ گالف کے طویل میراتھون کو تشکیل دینے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کا کم از کم ہدف ہے۔

کیلیچی کا ارادہ اس میراتھون کے دوران اس وقت تبدیل ہوا جب ان کو بتایا گیا کہ ایک نارویجئن شخص نے مسلسل 32 گھنٹے گالف کھیلی ہے۔

کیلیچی نے اپنی کوشش کا دورانیہ 36 تک بڑھا دیا جو منگل کے روز ختم ہوا۔

ریکارڈ بنانے کی اس کوشش کے شواہد جائزے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں