بھارت کی ایک سفارتی ناکامی، ریکوڈک کیلیے عالمی بینک سے رعایتی قرض منظور

واشنگٹن میں بورڈ اجلاس میں منظوری، نجی شعبہ منصوبے میں ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا



اسلام آباد:

بھارت کی ایک اور بڑی سفارتی ناکامی سامنے آئی ہے جب پاکستان کے ریکوڈک اہم ترین منصوبے کے لیے آئی ایف سی / ورلڈ بینک نے سات سو ملین ڈالر کے رعائتی قرضے کی منظوری دے دی۔

واشنگٹن میں بورڈ کے اجلاس میں یہ رقم منظور کی گئی ہے اور اس اہم ترین منصوبے میں پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی کے نتیجے میں نجی شعبہ اس ریکوڈک منصوبے میں اڑھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس منصوبے کی رقم کے حصول کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے اہم کرادار ادا کیا، وہ ورلڈ بینک میں اس منصوبے کے لیے بھرپور لابنگ کر کے آئے تھے اور اس میں حتمی کامیابی ملی ہے۔

مقبول خبریں