اسرائیل نے اپنی تلخ اور دردناک تقدیر کی بنیاد رکھ دی ہے، آیت اللہ خامنہ ای

اسرائیل کو اس سنگین اقدام کی سخت سزا بھگتنی ہو گی، آیت اللہ خامنہ ای


ویب ڈیسک June 13, 2025

TEHRAN:

ایران کے رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صیہونی فضائیہ کے حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے تلخ اور دردناک تقدیر کی بنیاد رکھ دی ہے۔

اسلامی انقلاب کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج صبح قوم سے خطاب میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں تہران سمیت ایران کے دیگر شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کو اس سنگین اقدام کی سخت سزا بھگتنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے اپنے خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن میں جرم کا ارتکاب کیا، اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی شیطانی فطرت کو مزید آشکار کر دیا۔

رہبرِ انقلاب نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو ایک سخت جواب کا انتظار کرنا چاہیے۔:

مقبول خبریں