حکومت سندھ نئے مالی سال میں 360 ارب قرض لے گی

حکومت سندھ نئے مالی سال کے دوران 43ارب 97کروڑ روپے کے بیرونی قرضے ادا کرے گی


ویب ڈیسک June 13, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

حکومت سندھ کا رواں ماہ کے آخر تک بیرونی قرضوں کا حجم 1302 ارب سے تجاوز کرجائے گا اور نئے مالی سال کے دوران 360 ارب قرض لیا جائے گا۔

حکومت سندھ کے مطابق آئندہ مالی سال 26-2025 کے دوران 360ارب روپے کے غیرملکی قرضے لے گی۔

نئے مالی سال کے دوران لیے جانے والے قرض کے بعد حکومت سندھ پر بیرونی قرضوں کا بوجھ جون 2026کے اختتام تک 1302ارب 44کروڑ 80لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا۔

اسی طرح حکومت سندھ نئے مالی سال کے دوران 43ارب 97کروڑ روپے کے بیرونی قرضے ادا کرے گی۔

مقبول خبریں