ملیر کھوکھرا پار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی لاش برآمد

پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے


اسٹاف رپورٹر June 14, 2025
(فوٹو: فائل)

ملیر کھوکھرا پار 4 نمبر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ابتدائی تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

کھوکھرا پار پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ تاہم، پولیس فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کر سکی جس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا درست تعین ہو سکے گا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مقبول خبریں