بلدیہ گلشن غازی روٹ جی سیون پرانے اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ الہی بخش کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ ٹرک کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔