کراچی: گڑھے میں گرنے والا محنت کش دم گھٹ کر جاں بحق

متوفی کی شناخت 25 سالہ لقمان کے نام سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر June 14, 2025
(فوٹو: فائل)

پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں کام کے دوران گڑھے میں گرنے والا دوران محنت کش دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ روئی بنانے والی کمپنی میں کچرا جمع کرنے کے لیے بنائے گئے گڑھے میں کام کے دوران گرنے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس میں 25 سالہ لقمان دم گھٹ کر جاں بحق ہوگیا۔

تاہم، اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

مقبول خبریں