امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یا ہونے امریکا کی سفارت کاری کو نیچا دکھایا۔
ایک بیان میں یو ایس سینیٹ کمیٹی برائے صحت، تعلیم، لیبر اور پنشن کے رکن برنی سینڈرز نے کہا کہ ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر مذاکرات اتوارکو طے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یا ہونے حملہ کردیا اور انہوں نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو ماردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیتن یا ہونےامریکا کی سفارت کاری کو نیچادکھایا، نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کوخطرے میں ڈالا۔