اس سوال کا جواب دینے سے پہلے کہ سب سے مہلک ترین کینسر کونسا ہوتا؟ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کونسا کینسر کب مہلک ترین قرار دیا جاتا ہے۔
تمام کینسر کی اقسام میں سے مہلک ترین کینسر عام طور پر وہ ہوتا ہے جو تیزی سے پھیلتا ہے، ابتدائی مرحلے میں علامات ظاہر نہیں کرتا اور علاج محدود یا کم مؤثر ہوتا ہے۔
ان مذکورہ بالا عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر مہلک ترین کینسر کی بات کی جائے تو وہ ہے لبلبے کا کینسر یعنی Pancreatic Cancer۔
لبلبے کا کینسر مہلک ترین کینسر مانا جاتا ہے۔ اس کی علامات کافی دیر سے ظاہر ہوتی ہیں اور اس وقت تک کینسر کافی پھیل چکا ہوتا ہے۔
اس کینسر میں بچنے کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہے اور اس میں مبتلا افراد زیادہ سے زیادہ 5 سال تک جی سکتے ہیں۔ مزید برآں اس میں بہت کم کیسز میں سرجری ممکن ہوتی ہے۔