افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا


ویب ڈیسک June 14, 2025

14 جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 4 منٹ پر ہندوکش ریجن، افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 122 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جس کے زمینی محددات 36.19 درجے شمالی عرض البلد اور 70.50 درجے مشرقی طول البلد پر بتائے گئے ہیں۔

گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کے اثرات سطحِ زمین پر محدود رہے تاہم خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مقبول خبریں