ایران نے مزید 2 فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی

اسرائیل کے حملوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی  شہید ہوئے


ویب ڈیسک June 14, 2025

 

ایران نے اسرائیل کے حملے میں مزید دو فوجی کمانڈرز کی شہادت کی تصدیق کردی۔

 ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کے حملوں میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی چیف جنرل مہدی ربانی  شہید ہوئے، اس کے علاوہ جنرل اسٹاف کے ہیڈ آف انٹیلیجنس جنرل غلام رضا محرابی بھی شہید ہوگئے۔

اسرائیل کے ایران پر حملے کے نتیجےمیں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیل نےحملےمیں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا جب کہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں