فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید کا جواب دے دیا

نادیہ افگن نے فیصل قریشی کے انگریزی بولنے کے انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا


ویب ڈیسک June 14, 2025

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کو ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل بہروپیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہا جا رہا ہے تاہم نادیہ افگن نے اس ڈرامے میں ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر تنقید کی ہے۔

اس ڈرامے میں وہ ایک ایسی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہیں جو ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ان کے ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی انگریزی ادائیگی پر تنقید کی۔

نادیہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کا کردار "گچا!" کہتا ہے، جو ایک غیر معیاری لفظ لگتا ہے۔

فیصل قریشی نے اس تنقید کا جواب ایک ویڈیو پیغام میں ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ہمراہ دیا۔ فیصل نے کہا کہ امریکہ میں بعض حلقے “Gotcha” کو “Gottcha” کہتے ہیں، اور ان کا کردار کبیر اسی طرز کے ایک غیرملکی دوست سے متاثر ہے۔

شکیل خان نے بھی وضاحت دی کہ کردار کی بول چال سوچ سمجھ کر تخلیق کی گئی ہے اور فیصل کے انگریزی بولنے کا انداز بھی خود ایسا رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو زیادہ تر صارفین فیصل قریشی کے مؤقف سے متفق دکھائی دیے اور نادیہ افگن کی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔

مقبول خبریں