ایران اسرائیل کشیدگی، بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقی

بھارت کشیدگی سے متعلق اپنی پوزیشن 13 جون 2025 کو واضح کر دی تھی، عالمی برادری کردار ادا کرے، بھارتی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک June 14, 2025

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے جاری بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی وزارتِ خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم  کی جانب سے حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی پر جاری کردہ بیان سے لاتعلقی اختیارکرلی گئی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اس بیان پر ہونے والی بحث کا حصہ نہیں، بھارت نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی سے متعلق اپنی پوزیشن 13 جون 2025 کو واضح کر دی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کا یہ مؤقف بدستور برقرار ہے اور ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کیلیے مکالمے اور سفارت کاری کو بروئے کار لائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے معاملے میں بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے کوشش کرے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ بھارت نے بھی گزشتہ روز اپنے ایرانی ہم منصب سے اس معاملہ پرگفتگو کی۔

بھارت نے کہا کہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کو اپنا مؤقف پیش کیا تھا، اور اسی تناظر میں وہ ایس سی او  کے اس مخصوص بیان سے لاتعلق رہا۔

مقبول خبریں