سڈنی میں خاتون بیکر کے قابلِ نوش کپ کیک بُکے سوشل میڈیا پر وائرل

میسی نے کورونا وبا کے دوران اپنے گھر سے تجربے شروع کی


ویب ڈیسک June 16, 2025

سڈنی سے تعلق رکھنے والی ایک بیکر خاتون میسی نیمر نے سوشل میڈیا پر اپنے کھانے کے قابل کپ کیک بُکے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

میسی کے تخلیقی آرٹ انسٹاگرام اور ٹک ٹوک پر کافی وائرل ہوئے ہیں اور انہیں بیکڈ بُکے کے نام سے پہچانا جانے لگا ہے۔

میسی نے کورونا وبا کے دوران اپنے گھر سے تجربے شروع کیے، کپ کیک پر پھول نما آئسنگ ڈیزائن کر کے انہیں گلابی پھولوں کی شکل دی ۔

ان کے یہ قابلِ نوش بُکے نہ صرف خوش ذائقہ ہیں بلکہ آنکھوں کو بھی بھاتے ہیں بالکل ایسے جیسے پھولوں کے گلدستے ہوں۔

ان کا کپ کیک بُکے سب سے پہلے عوام میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور پھر بیکڈ بُکے کے نام سے اپنا برانڈ مارکیٹ میں متعارف کرایا۔

مقبول خبریں