ایران اسرائیل کشیدگی: اسرائیل کا فضائی حدود بند رکھنے کا اعلان

ایران نے بھی اپنی فضائی حدود کی بندش کو آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے تک توسیع دے دی ہے


ویب ڈیسک June 15, 2025

اسرائیل کی ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی تیسرے دن بھی برقرار رہے گی۔ 

حکام کے مطابق ملک کی ایئر لائنز کے ساتھ مل کر بیرون ملک پھنسے اسرائیلی شہریوں کو واپس لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اتھارٹی نے کہا ہے، ’’تمام ہوائی عملہ اور طیارے ہر وقت تیار ہیں، لیکن یہ صرف اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب سیکورٹی صورتحال بہتر ہو جائے۔‘‘

فی الحال یہ واضح نہیں کہ فلائٹس کی بحالی کب ہوگی، کیونکہ فیصلہ صرف اسی وقت کیا جائے گا جب فضائی سفر کو محفوظ سمجھا جائے گا۔

اسرائیلی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ اردن اور مصر سے ملنے والی زمینی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں۔

ادھر ایران نے بھی اپنی فضائی حدود کی بندش کو آج مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے تک توسیع دے دی ہے۔

 

مقبول خبریں