ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ گرفتاری البرز صوبے میں اس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد دھماکہ خیز مواد اور الیکٹرانک ڈیوائسز تیار کر رہے تھے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کے ساتھ ساتھ جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کے لیے تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری خفیہ جنگ کے دوران ایران کئی افراد کو موساد سے تعلق کے شبہ میں گرفتار، اور بعض کو سزائے موت بھی دے چکا ہے۔