راولپنڈی:
موٹر وے ایم ٹو پر چکری کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر کوسٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس کے امدادی ادارے بس میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، تمام مسافر و عملہ محفوظ ہے۔
حکام کے مطابق مسافر کوچ میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔