لوئردیر؛ 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق، 10 افراد زخمی

زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل، کچھ کی حالت تشویش ناک


ویب ڈیسک June 16, 2025

لوئردیر کے علاقے میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دیر لوئر میں خال گوپلم کے مقام پر 2 گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ریسکیو ہے۔ طبی ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں مزید علاج معالجہ کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے حادثے  کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

مقبول خبریں