بلوچستان پولیس نے بتایا ہے کہ مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مچھ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔