کولمبو: سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
دھننجیا ڈی سلوا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سینئر آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔ 37 سالہ میتھیوز نے 2009 میں گال میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ اپنا الوداعی میچ بھی اسی مقام پر کھیلیں گے۔
میتھیوز سے قبل دیمتھ کرونارتنے بھی رواں سال فروری میں آسٹریلیا کے خلاف گال ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو چکے ہیں۔
ٹیم میں تین نئے کھلاڑیوں پاسندو سوریابندارا، پوان رتھناایک اور ایسیٹھا وجے سندارا کو شامل کیا گیا ہے جو اس سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
یہ سیریز 2025-2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے آغاز کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔
دوسری جانب، آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے لاہیرو ادارا اور سونل دنوشا کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
تجربہ کار فاسٹ بولر لاہیرو کمارا بھی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم وہ انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کا شیڈول:
پہلا ٹیسٹ: 17 جون، گال
دوسرا ٹیسٹ: 25 جون، کولمبو
سری لنکن اسکواڈ:
دھننجیا ڈی سلوا (کپتان)، پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، لاہیرو ادارا، دنیش چندیمل، اینجلو میتھیوز، کوسل مینڈس، کامندو مینڈس، پاسندو سوریابندارا، سونل دنوشا، پوان رتھناایک، پرباتھ جےسوریا، تھارندو رتھناایک، اکیلا داننجیا، ملان رتھناایک، اسیتھا فرنینڈو، کسن راجیتھا، ایسیٹھا وجے سندارا۔