ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی

سفیان خان، رانا وحید اور علی غضنفر نے ایک ایک گول اسکور کیا


ویب ڈیسک June 16, 2025

ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی۔


ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اپنے دوسرے میچ میں جاپان کے ساتھ دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پاکستان نے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کی طرف سے سفیان خان، رانا وحید اور علی غضنفر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، پاکستان اپنا تیسرا میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔

مقبول خبریں