اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا، نواز شریف

پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے،ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا، گفتگو


ویب ڈیسک June 16, 2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت زیادتی اور ظلم کررہا ہے، ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں گے۔

لندن میں ایون فیلڈ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی ملک ہونا خوش نصیبی ہے اور ہم نے جنگ کیلیے نہیں بلکہ امن قائم کرنے کیلیے خود کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے۔ اسرائیل نے ایران پر زیادتی کی اور یہ جو کچھ ہورہا ہے وہ ظلم ہے، ایسے ہی اٹھ کر کسی پر حملہ کرنا اور جلادینا کوئی بات نہیں ہے، ایسا کون سے معاشرے میں ہوتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

مقبول خبریں