ٹرمپ کے نام پر مارکیٹ میں نیا اسمارٹ فون متعارف

ٹرمپ موبائل ایک ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او) ہے


ویب ڈیسک June 18, 2025

ٹرمپ کے نام سے مارکیٹ میں ایک نیا فون اور موبائل نیٹ ورک متعارف کروا دیا گیا ہے جسے Trump Mobile کا نام دیا گیا ہے۔

ٹرمپ موبائل ایک ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (MVNO) ہے جس کا اعلان 16 جون 2025 کو ٹرمپ ٹاور، نیو یارک میں کیا گیا۔ اسے مختصراً ٹی ون کا بھی نام دیا گیا ہے۔

ٹی ون فون سنہرے رنگ میں دستیاب ہے جس کی قیمت 499 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ اینڈرائیڈ 15 پر چلتا ہے۔ فون کی خصوصیات میں 6.8‑انچ اسکرین، فنگر پرنٹ سینسر اور کیمرہ شامل ہیں۔

ویسے تو فون کی قیمت ہے 499 ڈالرز ہے تاہم ماہانہ پیکیج “The 47 Plan” ہے جس میں ماہانہ فیس 47.45 ڈالرز رکھی گئی ہے جو ٹرمپ کی 45 ویں اور 47 ویں صدارت کا اشارہ ہے

ماہانہ پیکیج میں ان لمیٹڈ کالز، میسیجز، ڈیٹا، عالمی ٹیکسٹنگ، ٹیلی میڈیسن سروس، اور اسٹریڈ اسسٹنس شامل ہے۔

مقبول خبریں