رنکو سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی

یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی، جس میں کرکٹر کے قریبی دوستوں، رشتہ داروں نے شرکت کی تھی


ویب ڈیسک June 17, 2025

بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ میں منگنی کرلی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔

preview

کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اُسے ڈیلیٹ کردیا۔

مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل

یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں رنکو سنگھ بھی شامل تھے۔

preview

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی ونشیکا اور بھارتی کرکٹر یادیو کی شادی انگلینڈ کے ٹور کے بعد نومبر میں طے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایک اور ماڈل بھارتی کرکٹر کے پیار میں 'دیوانی' ہوگئیں

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 20 جون سے ہوگا۔

قبل ازیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی۔

preview

مقبول خبریں