انگلینڈ کے 43 سالہ لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ایک مرتبہ پھر ٹی20 لیگ کرکٹ میں واپسی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 2025-26 ایڈیشن کے پلئیرز ڈرافٹ میں جیمز اینڈرسن نے اپنا نام پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
جیمز اینڈرسن، اسوقت 43 برس کے ہیں، انہوں نے 2024 میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اس سے قبل ٹی20 فارمیٹ سے دوری اختیار کی تھی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو آئی پی ایل کے اَن کیپڈ کھلاڑی سے بھی کم تنخواہ ملے گی
ٹی20 بلاسٹ سیزن میں شاندار واپسی کے بعد جیمز اینڈرسن نے بگ بیش لیگ میں شمولیت کیلئے اپنی نامزدگی پیش کی ہے، انکی حالیہ پرفارمنس میں 3 میچز میں 7 وکٹیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا۔