سابق رکن صوبائی اسمبلی قتل کیس میں اہم پیشرفت: مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نے سرنڈر کر دیا 

ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی


ویب ڈیسک June 17, 2025

اسلام آباد:

عام انتخابات 2024 میں این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے ہائی کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری تنویر خان نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔

وکیل صفائی چوہدری یاسر نے کہا کہ شامل تفتیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں، بے گناہ ہیں پولیس اپنی تفتیش تسلی کے ساتھ مکمل کرے مکمل تعاون کریں گے۔

ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس چوہدری تنویر کو لے کر روانہ ہوگئی، چوہدری تنویر کے کارڈیالوجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

چوہدری یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی بے گناہی کے تمام شواہد پولیس کو پیش کریں گے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ہماری عبوری ضمانت درخواست خارج نہیں ہوئی، از خود پولیس سے تعاون کیلئے واپس لی اور شامل تفتیش ہوگئے۔

عام انتخابات 2024 میں این اے57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان گزشتہ برس قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق چوہدری عدنان پرپولیس لائنزانیکسی چوک پرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں