کراچی: فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان زخمی

نوجوان کی شناخت 17 سالہ امیر حمزہ کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر June 18, 2025
(فوٹو: فائل)

گلبہار کے علاقے فردوس کالونی حاجی مرید گوٹھ میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

گلبہار پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 17 سالہ امیر حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں