لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام: یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کے مقدمے میں پیشرفت

ملزمان پر خاتون عائشہ جٹ نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے


ویب ڈیسک June 18, 2025

سیشن کورٹ لاہور  میں لڑکی سے مبینہ زیادتی  کے مقدمے میں   یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر عبوری ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی، پراسکیوٹر  نے کہا کہ پولیس کی تفتیش مکمل نہیں ہے مہلت فراہم کی جائے۔

عدالت نے ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کردی، ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

ملزمان پر خاتون عائشہ جٹ نے زیادتی کا الزام عائد کررکھا ہے۔

مقبول خبریں