لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، بارش کا کتنا امکان؟

درجہ حرارت کم ہونے پر گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا


ویب ڈیسک June 18, 2025

لاہور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ چولی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

درجہ حرارت کم ہونے پر گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی تاہم بارش کا ابھی امکان نہیں۔

مقبول خبریں