سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف عارف علوی کے بیٹے کی درخواست نمٹا دی

عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، ایف آئی اے کا عدالت میں جواب


کورٹ رپورٹر June 18, 2025

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اور آفتاب جہاگیر کی درخواستیں ایف آئی اے کے جواب کے بعد نمٹادیں۔

ہائیکورٹ میں  بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر کے بیٹے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دونوں درخواستوں کا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے جواب کے بعد دونوں دررخواستیں نمٹادیں۔

مقبول خبریں