شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنیوالے کو 25 سال قید و جرمانہ

سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک June 18, 2025
فوٹو: فائل

راولپنڈی:

شاپنگ کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کرنے والے مجرم کو 25 سال قید  اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز  کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ پیر ودھائی میں درج خاتون سے زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا،  جس میں عدالت نے مجرم طاہر سلیم کو 25 سال قید،  5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 لاکھ ہرجانے کی  سزا  سنائی ہے۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جاتے ہی پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

مجرم نے شاپنگ کرانے کے بہانے خاتون کو بلا کر جبری زیادتی کی تھی، جس پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجرم کے خلاف مارچ 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مقبول خبریں