وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریر مکمل نہ کرپائیں

ڈاکٹروں کے مشورے کو نظر انداز کرکے 'کلینک آن ویلز' پروگرام کی گاڑیوں کے فیلڈ میں جانے کی تقریب میں شریک ہوئیں، ذرائع


ویب ڈیسک June 18, 2025
فوٹو: فائل

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئیں اور 'کلینک آن ویلز' کی تقریب کے دوران طبیعت مزید ناساز ہوئی اور انہیں تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا، مریم نواز کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی جاری رکھی مگر تقریر کے دوران طبعیت شدید ناساز ہونے پر وزیراعلی تقریب سے روانہ ہوگئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ مریم نواز 'کلینک آن ویلز' پروگرام کی گاڑیوں کے فیلڈ میں جانے کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

مقبول خبریں