امریکا: گاڑی کی صفائی کے دوران ملنے والے لاٹری ٹکٹ نے بڑا انعام جتوادیا

فلیڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے شخص کو رکھے ہوئے پاور بال ٹکٹ نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا


ویب ڈیسک June 20, 2025

امریکا میں ایک شخص کو گاڑی صاف کرتے وقت ملے لاٹری کے ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

امریکی ریاست فلیڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی صاف کر رہے تھے جہاں ان کو رکھا ہوا پاور بال ٹکٹ ملا جس نے ان کو 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

میری لینڈ لاٹری آفیشلز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام جیتنے والے شخص (جو پیشے سے انجینئر ہیں اور کثرت سے سفر کرتے ہیں) نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹ 4 جون کو بالٹی مور کاؤنٹی سے خریدا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹکٹ خریدنے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ بعد گاڑی صاف کر رہے تھے جہاں ان کو یہ بھولا ہوا ٹکٹ ملا۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کو معلوم ہوا کہ وہ جیت گئے ہیں تو وہ خوشی سے پھولے نہ سمائے۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ ان کی بہت سی انعامات میں پہلا انعام ہو۔

مقبول خبریں