کولمبیا میں پنیر چکھنے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد

اس سے قبل آسٹریلیا کے کینگرو ویلی میں 1,000 لوگوں نے ایک ساتھ پنیر چکھا تھا


ویب ڈیسک June 21, 2025

عالمی سطح پر کولمبیا میں حال ہی میں منعقد ہونے والی تقریب نے “دُنیا کی سب سے بڑی پنیر چکھنے کی تقریب” کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ تقریب گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق شدہ تقریب تھی جہاں 1,185 سے زائد شرکا نے ایک ساتھ مختلف اقسام کے پنیر چکھے۔

تقریب کولمبیا میں منعقد کی گئی جس میں معروف پنیر سازوں اور مقامی برادریوں نے حصہ لیا جس میں 1,185 افراد کے ساتھ “Largest cheese tasting event” مکمل کیا گیا۔



تقریباً 1,185 شرکا1 نے بیک وقت پنیر چکھا۔ مختلف اقسام کے پنیر پیش کیے گئے، جس کا مقصد مقامی پنیر سازوں کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنا تھا اور کولمبیائی پنیر کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے کینگرو ویلی میں 2019 میں 1,000 لوگوں نے ایک ساتھ پنیر چکھا تھا۔

مقبول خبریں