کوئٹہ: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد


ویب ڈیسک June 20, 2025

کوئٹہ:

ایف آئی اے بلوچستان زون نے ماڑی آباد کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد یاسین کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ملزم سے ملنے والی رقم میں 1020 امریکی ڈالر، 2000 سعودی ریال، 985 اماراتی درہم اور 17 ہزار افغانی کرنسی شامل ہے۔

ملزم بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا اور برآمد ہونے والی رقم کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں