برطانیہ میں زہریلی ہوا سے ہزاروں اموات کا خدشہ

اس سال تقریباً 30 ہزار اموات کا تعلق فضائی آلودگی سے ہوگا، 99 فیصد اموات کی وجہ زہریلی ہوا میں سانس لینا ہوگی: رپورٹ


ویب ڈیسک June 20, 2025

برطانیہ کے صفِ اول کے معالجین نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ہونے والی تقریباً 30 ہزار اموات کا تعلق فضائی آلودگی سے ہوگا جس میں 99 فی صد اموات کی وجہ ’زہریلی ہوا‘ میں سانس لینا ہوگی۔

رائل کالج آف فزیشنز کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی کوئی محفوظ سطح نہیں ہے۔ یہ جسم کے تقریباً ہر عضو پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ گزشتہ دہائیوں میں کاربن اخراج میں واضح کمی لانے کے باوجود کم مقدار میں فضائی آلودگی ماں کے پیٹ میں بچے کی نشو نما کو متاثر کر سکتی ہے اور قلبی بیماری، فالج، ذہنی صحت اور ڈیمینشیا کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

برطانوی ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق فضائی آلودگی کے سبب ہیلتھ کیئر پر 27 ارب پاؤنڈز کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے اور اگر ڈیمینشیا کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ عدد 50 ارب پاؤنڈز تک پہنچ جاتا ہے۔

مقبول خبریں