نیشنز ہاکی کپ فائنل؛ پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

دونوں ٹیمیں ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک June 21, 2025

نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہراکر فتح اپنے نام کی تھی۔

قبل ازیں گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دی تھی۔

مقبول خبریں