سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال ہوگیا جس کے بعد مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مؤخر کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کی پیر کو ہونے والی سماعت موخر کر دی گئی، مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت منگل کو بھی نہیں ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل کی بلوچستان سے واپسی پر سماعت کی آئندہ تاریخ کا اعلان ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل والدہ کے انتقال کی وجہ سے آج بلوچستان روانہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کا انتقال ہوگیا، نماز جنازہ تبلیغی مرکز ژوب میں آج ادا کی جائے گی۔