نئے ہجری سال کا آغاز اور یوم عاشور کب ہوگا؟، سیکرٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتادیا

جمعرات 26 جون 2025ءکی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، خالد اعجاز مفتی


ویب ڈیسک June 21, 2025

سیکریٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ ۔نئے ہجری سال 1447ھ کا آغاز یکم محرم الحرام 27 جون 2025ءسے ہو گا،

سیکرٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 06جولائی 2025 اتوارکو ملک بھر میں یوم عاشور روایتی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،  نیا چاند بدھ 25 جون 2025ءکو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو گا۔

خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ  29 ذی الحجہ یعنی جمعرات 26 جون 2025ءکی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں ساڑھے 27 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہو گی۔ دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ فرق کراچی میں 74 منٹ ، جیوانی میں 75 منٹ ، کوئٹہ اور لاہور میں 76 منٹ ہوگا، اسلام آباد ، چارسدہ ، پشاور اور مظفر آباد میں 77 منٹ جبکہ گلگت میں 78 منٹ ہو گا، پاکستان کے جس حصے میں بھی مطلع صاف ہوا تو وہاں ہلال کی رویت آسانی سے ہو جائے گی۔

خالد اعجاز مفتی نے مزید کہا کہ لہٰذا پاکستان میں یکم محرم الحرام یعنی نئے ہجری سال 1447ھ کا آغاز جمعتہ المبارک 27 جون 2025 ءسے ہو گا،  لاہور۔یومِ عاشور یعنی 10 محرم الحرام اتوار06 جولائی کو ہو گا۔

دوسری جانب محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق۔محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔

لاہور۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت ہو گا۔ 

لاہور اور اسلام آباد سمیت زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے، لاہور۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

مقبول خبریں