انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی ۔جیل ٹرائل بھی لٹکا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں آج سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ چھٹی پر تھے جس کے باعث کوئی کارروائی نا ہوسکی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ بھی عدالت پیش ہوئے۔
سانحہ 9 کے 11 مقدمات میں پیش ہونے والے ملزمان میں چالان نقول کی تقسیم جاری رہی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، گزشتہ ایک ماہ سے جی ایچ کیو حملہ کا جیل ٹرائل التوا کا شکار ہے۔