برطانیہ نے ایران پر امریکی حملوں کی کھل کر حمایت کردی

برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان حملوں سے تہران کے ایٹمی پروگرام سے لاحق خطرہ کم ہوا ہے


ویب ڈیسک June 22, 2025

برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے تہران کے ایٹمی پروگرام سے لاحق خطرہ کم ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا: "ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔"

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اب بھی نازک ہے اور خطے میں استحکام برطانیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دوبارہ سفارتی مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ اس بحران کا پُرامن حل نکالا جا سکے۔

ایران کئی بار یہ واضح کر چکا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔

اسی مؤقف کی تصدیق اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے بھی کی ہے، جس کے مطابق اب تک ایران کے ایٹمی پروگرام میں جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

 

مقبول خبریں