وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس آج 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی جبکہ ایران کی سفارتی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔
اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔