BEIJING:
چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی نگرانی تھیں جبکہ امریکی حملے نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر ردعمل میں کہا کہ امریکی حملے نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین جلد از جلد جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر انصاف برقرار رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے کام کرنے کوتیار ہے۔