جوفرا آرچر کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، سسیکس کا حصہ بن گئے

انگلش فاسٹ بالر انجریز کے باعث 2021 سے ریڈ بال کرکٹ سے باہر تھے


ویب ڈیسک June 23, 2025
جوفرا آرچر کو ٹیم کے لیے رائج بائیو سکیور رولز کی خلاف ورزی پر ٹیسٹ سے باہر کیا گیا۔ فوٹو : فائل

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر آخر کار ریڈ بال کرکٹ میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

 جوفرا آرچر نے اتوار کو ڈرہم کیخلاف کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ شرکت ممکن بنالی، آرچر نے مئی 2021 کے بعد سے سرخ گیند کے میچ میں واپسی کی ہے۔

 اس سے قبل متعدد انجریز کے باعث ان کی واپسی مسلسل مؤخر ہوتی رہی،  انہوں نے حالیہ مہینوں میں وائٹ بال کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، ان کا آخری میچ مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں تھا۔

 انگلش سلیکٹر لیوک رائٹ نے کہا تھا کہ سسیکس کے میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر ہم بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں بھی انہیں سامنے لاسکتے ہیں، کپتان بین اسٹوکس  بھی 30 سالہ آرچر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے منتظر ہیں۔

مقبول خبریں