پہلگام فالس فلیگ؛ مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس، بھارتی ایجنسی نے سچ سامنے رکھ دیا

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مودی نے جھوٹے الزامات سے سیاست چمکائی


ویب ڈیسک June 24, 2025

پہلگام فالس فلیگ کے حوالے سے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مودی سرکار کے بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔

مودی سرکار نے جنہیں دہشتگرد کہا وہ پہلگام واقعے میں ملوث ہی نہیں تھے۔ مودی حکومت نے 4 نام نہاد دہشتگردوں کی تصاویر دکھا کر من گھڑت شناختوں کے ساتھ۔ بھارتی عوام کو گمراہ کیا۔

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مودی نے جھوٹے الزامات سے سیاست چمکائی۔ بھارتی پروفیسر اور ناقد اشوک سوین نے اس حوالے سے مودی پر کڑی تنقید کی۔

اشوک سوین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جھوٹ گھڑ کر قوم کو گمراہ کیا لیکن این آئی اے نے سچ سامنے رکھ دیا، جنہیں مودی حکومت نے مجرم ٹھہرایا، اب وہی بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق بے گناہ ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ مودی کا بیانیہ خود بھارت کی اپنی ایجنسی ہی نے مسترد کر دیا، دنیا مودی کے جھوٹ پر کیسے یقین کرے؟

بھارت سے اٹھتی سچائی کی آوازیں پہلگام فالس فلیگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مقبول خبریں