سیلز ٹیکس کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن میں شٹر ڈاون ہڑتال

ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے یہاں پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس کا کوئی جواز ہیں بنتا، صدر انجمن تاجران


ویب ڈیسک June 25, 2025

پشاور:

سیلز ٹیکس کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی جبکہ اس حوالے سے جلسے و جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔

دیرلوئر، اپر دیر، چترال، سوات، شانگلہ اور بونیر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔

ہڑتال کے باعث سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر انجمن تاجران حاجی انور الدین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے یہاں پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس کا کوئی جواز ہیں بنتا۔ ملاکنڈ ڈویژن دہشتگردی، سیلاب، زلزلے اور بدامنی کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، کسی قسم کے ٹیکس کا نافذ نہیں ہونے دیں گے۔

انجمن تاجران کے مطابق تاجروں کی شٹر ڈوان ہڑتال کو تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

مقبول خبریں