مشیر قومی سلامتی کا دورہ چین، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

محمد عاصم ملک نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریز اجلاس میں شرکت کی


ویب ڈیسک June 25, 2025

اسلام آباد:

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

محمد عاصم ملک شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

انہوں نے عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔

مشیر قومی سلامتی نے پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کے کردار کے لیے بھرپور خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مقبول خبریں