پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مرحوم سینیٹر عباس آفریدی کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے سابق سینیٹر سینیٹر عباس آفریدی کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ عباس آفریدی مخلص اور باوفا ساتھی تھے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کوہاٹ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔
عباس آفریدی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے حجرہ عظیم باغ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوئے تھے۔
عباس آفریدی کو علاج کے لیے کھارہاں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
ان کے انتقال کے چند روز بعد ان کے والد سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ میرا بیٹا عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا بلکہ اسے سازش کے تحت بم دھماکے میں قتل کیا گیا۔