راولپنڈی: 24 اور 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات: پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا


ویب ڈیسک June 30, 2025

24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔

راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ہائی کورٹ جج  جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔

مقبول خبریں