تاش کے پتوں کا انبار کھڑا کرنے کی مہارت پر چینی نوجوان نے 4 عالمی اعزاز حاصل کرلیے

تیان رویی کئی سالوں سے اس فن پر مہارت حاصل کر رہے تھے


ویب ڈیسک July 02, 2025

چینی نوجوان کی جانب سے تاش کے پتوں کا انبار کھڑا کرنے کی مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اور اسی غیر معمولی صلاحیت کی بدولت نوجوان نے چار عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔

تیان رویی نامی نوجوان نے سب سے اونچا تاش کے پتوں کا ٹاور بنانے کا ریکارڈ، سب سے کم وقت میں مخصوص اونچائی کا تاش کا انبار بنانے کا ریکارڈ، کسی بھی جوڑ یا گوند کے بغیر سب سے بڑا تاش کا ڈھانچہ تیار کرنے کا ریکارڈ اور سب سے زیادہ پیچیدہ اور مستحکم کارڈ اسٹرکچر بنانے کا ریکارڈ حاصل کیا

یہ تمام اسٹرکچرز صرف تاش کے پتوں سے بنائے گئے اور اس میں کسی گوند، ٹیپ یا سپورٹ کا استعمال نہیں ہوا۔

نوجوان نے نہایت باریک بینی اور صبر سے کام لیتے ہوئے انجینئرنگ جیسی درستگی سے کارڈز کو متوازن رکھا۔ ان تعمیرات کی گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے بھی تصدیق کی۔

تیان رویی کئی سالوں سے اس فن پر مہارت حاصل کر رہے تھے اور روزانہ کئی گھنٹے مشق کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فن میں ذہنی سکون، توجہ، اور توازن کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں